چیمپئنز ٹرافی: پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ آج مد مقابل ہوں گے

Published on June 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 387)      No Comments


کارڈف(یو این پی) آئی سی سی مِنی ورلڈکپ کا ایک اور ہائی وولٹیج معرکہ، پہلے سیمی فائنل میں آج پاکستان کو میزبان انگلینڈ کا چیلنج درپیش ہے۔ کارڈف میں میدان دن اڑھائی بجے سجے گا۔ گرین شرٹس نے فتح کے لئے پریکٹس میں خوب پسینہ بہایا۔ بیٹنگ، باؤلنگ اور خاص طور پر فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی گئی۔ سرفراز الیون کو چیمپئنز ٹرافی کے پہلے ٹائٹل کا انتظار ہے جبکہ کرکٹ کا بانی انگلینڈ بھی کبھی ٹرافی نہیں جیت سکا۔ ون ڈے کرکٹ میں گوروں کا پلہ بھاری ہے۔ اکاسی میں سے انچاس میچ انگلینڈ نے جیتے جبکہ تیس میں شاہینوں نے میدان مارا اور دو میچ بے نتیجہ رہے۔ رواں چیمپئنز ٹرافی میں انگلش ٹیم اب تک ناقابل شکست ہے جبکہ پاکستان نے تین میں سے دو میچ جیتے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes