اسلام آباد (یواین پی) پاکستان ٹیلی ویژن نے ضلع غذر میں اپنے براڈ کاسٹ سٹیشن کا آغاز کر دیا ہے۔ پی ٹی وی کے مطابق ابتدائی طور پر غذر میں پی ٹی وی کی نشریات کا دورانیہ دو گھنٹے پر محیط ہے۔ پی ٹی وی حکام کا کہنا تھا کہ آزمائشی نشریات کے بعد ضلع غذر میں پی ٹی وی کی نشریات دکھائے جانے کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا جس کے نتیجے میں غذر کی عوام بغیر ڈش اور کیبل سروس کے پاکستان ٹیلی ویژن کی نشریات باآسانی دیکھ سکیں گے۔عوامی حلقوں نے ضلع غذر میں پی ٹی وی کی نشریات پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔