لندن (شاہد جنجوعہ)لندن میں ایک 27 منزلہ بلڈنگ میں رات گئے اچانک آگ بڑھک اٹھی ۔ بلڈنگ میں اسوقت کئ سو افراد رہائش پزیر ہیں جنکی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے ۔ آگ نے تین اطراف سے پوری بلڈنگ کو گھیرے میں لے رکھا ہے ۔ آگ بجھانے کیلیے درجنوں اعلیٰ تربیت یافتہ فائیر فائیٹر اور چالیس گاڑیاں مصروف ہیں تاہم آگ بلڈنگ کو اسطرح پگھلارہی ہے جیسے وہ کاغز کی بنی ہو۔ فائیرفائیٹرز اپنی جان پر کھیل کر آگ کے شعلوں سے گزرتے ہوئے بلڈنگ میں محصور افراد کو باہر نکالنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ اسوقت تک آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں تاہم شارٹ سرکٹ کے بارے میں محدود پیمانے پر قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔ کئ سو افراد دھویں کی وجہ سے بے ہوش ہورہے ہیں جنہیں فوری طورپر موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے