حکومت پنجاب سے فوری طور پرمطالبات منظوری کرکے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کامطالبہ
رحیم یارخان(یو این پی)وٹرنری ڈاکٹرزایسوسی ایشن کامطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج‘ حکومت پنجاب سے فوری طور پرمطالبات منظوری کرکے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کامطالبہ۔تفصیل کے مطابق وٹرنری ڈاکٹرزایسوسی ایشن پنجاب کے رہنماؤں کی ہدایت پرصوبہ بھرکی طرح رحیم یارخان میں بھی ضلعی صدروٹرنری ڈاکٹرزایسوسی ایشن ڈاکٹراحسن رزاق اورجنرل سیکرٹری ڈاکٹررمیض سرور کی قیادت میں بھرپوراحتجاج کیاگیااوروٹرنری ہسپتال سے لے کرپریس کلب اورایڈیشنل ڈائریکٹرلائیوسٹاک کے دفترکے باہرتک ریلی نکالی گئی ‘ اس موقع پرڈاکٹراحسن رزاق اورڈاکٹررمیض سرورودیگرنے یوا ین پی سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ حکومت تمامڈاکٹرزاورپیراویٹ سٹاف کارسک الاؤنس ‘ہارڈایریاالاؤنس اورنان پریکٹس الاؤنس بلحاظ درجہ بندی فی الفورمنظورکی جائے ‘تمام ملازمین کاسروس اسٹرکچر‘سیاسی وانتقامی کارروائیاں بند‘ٹیکنیکل سٹاف سے غیرپیشہ وارانہ امورپرڈیوٹی نہ لی جائے ‘کنٹریکٹ ملازمین کوفوری مستقل کیاجائے اورتمام افسران وملازمین کوگھروں کے نزدیک تعیناتیاں عمل میں لائی جائیں اورمطالبات پرفوری طور پرعملدرآمدکروایاجائے ‘انہوں نے کہاکہ آج سے اوپی ڈی وٹرنری ہسپتال بھی بندرہے گی اورجب تک مطالبات منظورنہیں ہوں گے پرامن احتجاج جاری رکھیں گیاس موقع پروٹرنری ڈاکٹرزوسٹاف کی کثیرتعدادبھی موجودتھی۔