کارڈف(یو این پی) چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو اسی کی سرزمین پر چاروں شانے چت کردیا ہے، پاکستان نے انگلینڈ کو 8وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے212 رنز کا ہدف 37 ویں اور میں پورا کرکے پہلی مرتبہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور فخر زمان نے اننگز کا پر اعتماد آغاز کیا، فخر نے اننگز کی چوتھی ہی گیند پر شاندار چھکا لگاکر اپنے جارحانہ عزام کا اظہار کیا جب کہ دونوں اوپنرز نے پہلی بار ایونٹ میں سنچری کی شراکت قائم کی، اس دوران فخر زمان نے ایک چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔اظہر علی نے محتاط انداز میں اپنی ذمہ دارانہ اننگز کو جاری رکھتے ہوئے تیسری وکٹ کیلیے بابراعظم کے ساتھ ملکر 55 رنز کی شراکت داری قائم کی مگر ان کی سنچری بنانے کی کوشش رائیگاں گئی اور وہ 76 رنز پر بولڈ ہوگئے۔بابار اعظم اور محمد حفیظ نے تیسری وکٹ کیلیے 42 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی، بابر اعظم 38 اور حفیظ 31 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔