قطراور دیگر ممالک میں کشیدگی مسلم دنیا کیلئے خطرہ ہے:ترکی

Published on June 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 289)      No Comments


 ترکی: (یو این پی)ترکی نے قطر معاملے پر دیئے جانے والے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قطر ، عرب ممالک اورمصر کے درمیا ن دن بدن بڑھتی کشید گی مسلم دنیا کیلئے کسی بڑے خطرے سے کم نہیں ہے اوراسلامی ممالک کو اس بگڑتی صورتحال کو سفارتی تعلقات استعما ل کرتے ہوئے سدھارنا چاہئے۔ترکی قطر کے علاوہ سعودی عرب سے بھی اپنے تعلقات بحال رکھے ہوئے ہے۔ اسکے علاوہ ترکی قطر معاملے کے حل کیلئے اپنا وزیرخارجہ دوحہ بھیج چکا ہے۔ترکی کے صدر طیب اردگان کے ترجمان خلیل کالِن نے انقرہ نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ قطر اور سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک کے درمیان مذاکرت کے ذریعے معاملات حل کرانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ آج ہمیں بہت سے مسائل کا سامنا ہے جس میں داعش، شام میں جاری خانہ جنگی،دہشتگردی کیخلاف لڑائی اور غربت شامل ہیں۔ ان تمام مسائل کے ہوتے ہوئے خطے میں ممالک کے درمیان تعلقات کی خرابی خطے کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے۔کالِن نے مزید کہاکہ ترکی کی طرف سے قطر میں کشیدگی سے پہلے قائم کی جانے والی ملٹری بیس کا مقصدکسی ملک کو سیکیورٹی خطرات لاحق کرنا نہیں بلکہ پورے خطے میں سیکیورٹی کی یقین دہانی کرانا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes