وزیر اعظم نے جے آئی ٹی کے رو برو پیش ہوکر قانون کی بالا دستی کی روشن مثال قائم کی ؛رانا ثناء اللہ خاں

Published on June 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 325)      No Comments


لاہور (یوا ین پی)صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی اموررانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے آج جے آئی ٹی کے رو برو اپنا موقف پیش کر کے ملک میں قانون کی بالا دستی کی روشن مثال قائم کی ہے۔ میاں نواز شریف نے جے آئی ٹی کے سامنے اپنا موقف پیش کرکے خلفائے راشدین کی ان اعلیٰ روایا ت کی پیروی کی ہے جو کسی بھی معاشر ے میں انصاف کے حصول اور قانون کے سامنے ہر خاص و عام کے برابر ہونے کا تاثر دیتی ہیں ۔ وزیر اعظم کے آج کے اس اقدام کی وجہ سے نہ صرف پاکستان میں جمہوریت مستحکم بلکہ اس سے ملک میں احتساب کا نظام بھی مضبوط ہوگا۔ وزیر اعظم کے آج کے اس اقدام سے عدلیہ کے احترام میں بھی اضافہ ہوا ہے۔وہ یہاں پنجاب اسمبلی میں یوا ین پی سے گفتگو کررہے تھے۔رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ جہاں وزیر اعظم نے قانون کی بالا دستی کے لیے اپنے آپ کوجے آئی ٹی میں پیش کیا وہا ں جے آئی ٹی بھی اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کی وضاحت کرے تاکہ اس کی رپورٹ پر لوگوں کا اعتماد قائم ہوسکے۔انھو ں نے کہا کہ جے آئی ٹی کو عوام کی نظروں میں اپنی غیرجانب داری ثابت کرنا ہوگی ۔ انھو ں نے کہا کہ جے آئی ٹی کو اب کنٹینر سے نیچے اترنا چاہیے اور ہر کسی کے ساتھ لڑائی اور ہر کسی کے اوپر الزام لگانے کی روش کو ختم کرنا چاہیے۔ انھو ں نے کہا کہ جے آئی ٹی کا طریقہ کار بڑا شفاف ہونا چاہیے ۔انھو ں نے کہا کہ جے آئی ٹی اس با ت کو ذہن نشین رکھے کہ اس کی رپورٹ کوئی عدالتی کارروائی نہیں ۔ اس کے ایک ایک لفظ کو پرکھا جائے گا ،جانچا بھی جائے گااور اس کے اوپر اعتراض بھی کیا جاسکے گا۔رانا ثنا ء اللہ خاں نے کہا کہپاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ پاپولر لیڈر شپ کے خلاف فیصلوں سے ان کی پاپولرٹی میں کبھی کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انھو ں نے کہا کہ وہ جے آئی ٹی جو 2018 میں لگنی ہے اس کے آگے تمام چیزیں بے معنی ہو جائیں گی اور دنیا کی حد تک وہ آخر ی فیصلہ ہو گا۔ وزیر قانون نے کہا کہ جے آئی ٹی کو عمران خان کے اس بیان کی تردید کرنی چاہیے تھی کہ جس میں عمران خان نے جے آئی ٹی کو اپنی حمایت کا یقین دلایا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes