پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کے عوام کی قسمت بدلنے والا منصوبہ ہے؛ڈاکٹر مرتضیٰ مغل

Published on June 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 375)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کے عوام کی قسمت بدلنے والا منصوبہ ہے۔ہفتہ کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ابتدائی طور پر اس منصوبہ کیلئے 45ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا تھا ،جسے اب 56ارب تک بڑھایا گیاہے، ان میں سے 35ارب ڈالر کے منصوبے توانائی اورباقی بنیادی ڈھانچے سے متعلق ہیں ،ان منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں توانائی بحران کے خاتمے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہاکہ ان منصوبوں کے نتیجے میں روزگار کے 7لاکھ مواقع پیدا ہوں گے جبکہ پیداواری سرگرمیوں اوربرآمدات میں اضافہ ہوگا، سی پیک منصوبوں سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں صنعتی زونز قائم ہوں گے جو مرکز کے کنٹرول میں ہوں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme