اوکاڑا(یو این پی)رمضان رحمتوں برکتوں ،رزق میں فراوانی اور بخشش کا مہینہ ہے روزہ انسان میں تقویٰ پرہیز گاری اور خوف خدا پیدا کرتا ہے ماہ رمضان کو تمام مہینوں کا سردار مہینہ قرار دیا گیا ہے ماہ رمضان میں مستحق افراد کی بڑھ چڑھ کر مدد کرنی چاہئے ان خیالات کا اظہار ہومیو پیتھک پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم رضا نے بیورو چیف یو این پی ڈاکٹر اعجاز انجم کھو کھرسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک خوشیوں ،صلہ رحمی،محبت امن بھائی چارے اور رواداری کا لازوال مہینہ ہے لہذا ہمیں دل کھول کر غرباء مساکین اور مستحقین کی امداد کر نی چاہئے اگر تم خدا کو راضی کرنا چاہتے ہو تو سب سے پہلے اسکی مخلوق پر صلہ رحمی کرو اللہ خودبخود تم سے راضی ہو جائے گا ماہ صیام کی برکات کے صدقے ہمیں اپنے دل سے بغض اور کینہ کو مکمل طور پر نکال کر ایک دوسرے سے باہمی بھائی چارے کو فروغ دینا ہے اگر ہم ایسا کرنے میں کامیاب ہو گئے تو یقیناًہم نے ماہ صیام کے مقصد کو پا لیا اور اللہ تعالیٰ کو راضی کر لیا