ماسکو (یو این پی) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کے نئے دور سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات متاثر ہوں گے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ عمل دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے نقصان دہ پیشرفت ہے۔واضح رہے کہ یوکرین اور شام میں مداخلت اور امریکی صدارتی انتخابات میں اثر انداز ہونے پر امریکا نے گزشتہ بدھ کو یہ نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے بھی ان پابندیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔