لاہور(یو این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے گرین شرٹ زیب تن کر لی۔ میچ کے آغاز میں بولے، پوری قوم کی دعائیں ٹیم کے ساتھ ہیں، آغاز اچھا ہوا ہے، امید ہے اختتام بھی اچھا ہو گا۔ شہباز شریف نے بھارت کی عبرتناک شکست کا یقین بھی دلایا۔ میچ ختم ہونے پر وزیر اعلیٰ نے دل دل پاکستان کا نعرہ لگایا۔