چیمپیئن ٹرافی فائنل میں پاکستان کی جیت‘ مقبوضہ کشمیر میں بھی جشن

Published on June 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 637)      No Comments


سری نگر(یو این پی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کی چیمپیئن ٹرافی ٹائٹل جیتنے پر مقبوضہ کشمیر میں جشن کا سماں پیدا ہو گیا‘ سری نگر میں مقبوضہ وادی کے عوام پاکستانی جھنڈے اٹھا کر سڑکوں پر آ گئے‘ لوگوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے اور پاسکتانی ترانے گائے۔ سڑکوں پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت پر شاندار آتش بازی کی‘ حریت رہنماء میر واعظ عمر فاروق نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت پر کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو چیمپیئن ٹرافی جیتنے اور بھارت کو عبرت ناک شکست دینے پر مبارکباد دیتے ہیں‘ دوسری جانب بھارتی سرکار کو مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کی جیت کی خوشیاں منانا ہضم نہ ہوا اور مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes