ثانیہ مرزا کی پاکستانی ٹیم کو چیمپئینز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد

Published on June 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 364)      No Comments


ممبئی: (یو این پی) قومی ٹیم کے کھلاڑی شیعب ملک کی اہلیہ اور بھارت کی نامور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی پاکستانی ٹیم کو چیمپئینز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔پاکستان نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دیکر تاریخ رقم کردی، قومی ٹیم کی اس جیت پر نہ صرف ملک بھر میں جشن کا سماں ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا جارہا ہے۔ پاکستانی ٹیم کی جیت پر جہاں بھارتی اداکار رشی کپور نے مبارکباد دی وہیں بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھی پاکستان ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ثانیہ مرزا نے پاکستانی ٹیم کو چیمپئینز ٹرافی جیتنے کی مبارکباد دی، صرف یہی نہیں ثانیہ نے بھارتی ہاکی ٹیم کو پاکستان کے خلاف میچ جیتنے پر بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ میچ ہار گئے لیکن ہاکی جیت گئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes