ممبئی (یو این پی)کپتان ویرات کوہلی کا دھیان میچ پر نہیں تھا، پانڈیا مکمل بیٹسمین نہیں اور ایشون ہر بڑے مقابلے میں برا کھیلتا ہے۔ اپنی ٹیم کی تعریفوں کے پل باندھنے والا بھارتی میڈیا کھلاڑیوں پر برس پڑا۔ کھلاڑیوں کے گھروں پر پولیس کے پہرے لگا دیے گئے۔ اپنی ٹیم کی تعریفوں کے پل باندھنے والا بھارتی میڈیا ہاتھ دھو کر کوہلی الیون کے پیچھے پڑ گیا۔ پاکستان کے ہاتھوں چیمپئز ٹرافی میں عبرتناک شکست کے بعد انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ کپتان ویرات کوہلی کا دھیان ہی کہیں اور تھا جبکہ ایشون ہر بڑے مقابلے میں ناکام ہی رہتا ہے۔ فانئل مقابلے میں انڈین ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے ہاردیک پانڈیا کہ بارے میں انڈین میڈیا کا فرمانا ہے کہ وہ تو مکمل بیٹسمین ہی نہیں ہے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کو فخر زمان پر بھی غصہ ہے کہ چند دن پہلے تک جسے کوئی نہیں جانتا تھا، آج انہوں نے بھارتی باؤلروں کا بھرکس نکال دیا۔ شکست کے بعد بھارتی عوام کا غصہ ساتویں آسمان پر ہے، اس لیے کھلاڑیوں کے گھروں پر پولیس کا پہرہ لگا دیا گیا ہے۔