کراچی (یواین پی) پاکستان کی فتح پر کراچی میں ہونے والی ہوائی فائرنگ سے سات افراد زخمی ہوگئے۔پاکستان نے بھارت کو چیمپئنز ٹرافی میں شکست دی تو کراچی کے مختلف علاقوں میں منچلوں نے ہوائی فائرنگ شروع کردی، جس سے ایک خاتون سمیت سات افراد زخمی ہوئے۔ہوائی فائرنگ کے واقعات لائنز ایریا، ناظم آباد،ملیر،بفرزون اور حیدری میں ہوئے، زخمیوں کو جناح ، سول اور عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔میچ کی جیت پر پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیدار امان اللہ نے پولیس کی موجودگی میں خوب فائرنگ کی۔۔۔۔ گولیوں کی ترتراہٹ سے علاقہ گونج اٹھا۔وزیر داخلہ سندھ نے امان اللہ محسود کی فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو قانونی کارروائی کی ہدایت کردی۔