تحریر۔۔۔ میر افسر امان
قوموں کی زندگی میں خوشی کے موقعے بڑے یاد گار ہوتے ہیں۔پاکستانی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کی دکھیا قوم کو عید سے پہلے عید منانے کا موقعہ فراہم کر دیا۔بھارتی دہشت گردوزیر اعظم پاکستان کو تنہا کرنے میں کوئی موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتا تھا آج خود تنہا ہو گیا۔ بھارت میں کھیل تماشے کو بھی جنون کی حد جنگ میں بدل دینے والے بھارت کے دہشت گرد وزیر اعظم کو پاکستان نے نیو کلیئر سپلائیررگروپ میں شمولیت سے روکنے کے ساتھ ساتھ ایک اور موقعہ پر دھول چٹا دی۔ اب پاکستان کی مایا ناز کرکٹ ٹیم کے سامنے بھارتی کرکٹ ٹیم ۳۳۹ کے رنز کے مقابلے میں نمبر ون بیٹنگ لائن۱۵۹ پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کوا وول کرکٹ میدان میں تاریخی شکست دے کر پہلی بار چمپیئزٹرافی اپنے نا م کروا لی۔فخر زمان نے جم کر بھارتی باؤلر کی پٹائی کی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔صرف ۹۲ گیندوں پر اپنی انٹرنیشنل کیئریرکی پہلی سینچری مکمل کی۔۲۰۰ کے مجموعی اسکور پر ۱۱۴؍ رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد پویلین واپس لوٹے۔ان کی اننگز میں۳ چھکے اور ۱۲ چوکے شامل ہیں۔عامر نے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو اؤٹ کیاجس کے بعد بھارتی ٹیم دباؤ میں آ گئی۔ اس کے بعد بھارت کے سب سے کامیا ب کھلاڑی مہندرا سنگھ دھونی اور یوراج سنگھ وکٹ پر آئے۔ ان کو دیکھتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اسپنرشاداب خان کو بالنگ کے لیے سامنے لائے۔ شاداب خان نے پہلے ہی اور میں ویراج کو اؤٹ کر کے میچ پر پاکستانی ٹیم کی گرفت مضبوط کر دی۔ بھارتی ٹیم اس نقصان کے بعد سنبھل نہ سکی۔ حسن علی نے حماد کی مدد سے دھونی کو اؤٹ کر دیا۔پھر پاکستانی ٹیم نے ۱۸۰ رنز سے بھارتی ٹیم کو مات دے کر پہلی مرتبہ چمپینز ٹرافی کا چمپیئن بنا دیا۔ سی سی آئی اور کھیلوں کی ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے ایک ارب سے زائد کرکٹ شائقین نے الیکٹرونک میڈیا پر یہ میچ دیکھا۔ پاکستان کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں عید سے پہلے عید کا سا سماں تھا۔ پاکستان کے الیکٹرونک میڈیا نے پاکستانیوں کو اپنے کھلاڑ یوں کی پل پل کی کارکردگی سے آگاہ رکھا۔ پاکستانی ٹی وی چینلز اپنے خصوصی پروگراموں سارے میچ کی روداد پیش کرتے رہے۔ کرکٹ شائقین نے پورے میچ کو سارے کا م ایک طرف رکھ کر دل جمی سے دیکھا۔ اپنے کھلاڑیوں کو داد دیتے رہے۔جیسے ہی میچ جیتنے کی ٹی وی چینلز نے خبر نشر کی جیت کی خوشی میں نوجوانوں نے پاکستان کے شہروں میں جگہ جگہ ہوائی فائرنگ کی۔ پورے پاکستان میں مٹھایاں تقسیم کیں۔ پاکستان کے شہروں میں شائقین نے کرکٹ ٹیم کی جیت کی خوشی میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا۔خوشی میں ڈھولوں کی تاپ پر جھومتے رہے۔ کھیلوں کی دنیا کے تیسرے بڑے مقابلے پر پاکستانی ٹی وی چینلز نے تبصرے نشر کرنے شروع کیے۔ ٹی وی چینلز نے اپنے طور پر خوشی کے اس موقعہ پر جشن منایا ۔کافی دیر تک ڈھول کی تاپ پر ناچتے رہے۔ پاک بھارت کرکٹ کی تاریخ اپنے ناظرین کے سامنے رکھی۔ الیکٹرونک میڈیا پاکستان میں ہر خوشی کے موقعہ پر پاکستانی قوم کی توقعات پر پورا اُترتا ہے۔ اس خوشی کے موقعہ پر بھی الیکٹرونک میڈیا نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے قوم کی خوشی میں برابر کا شریک رہا ۔ان کے نمائندوں نے کھلاڑیوں کے گھروں میں جا کر ان کے رشتہ داروں کے تاثرات پاکستانی قوم کے سامنے پیش کیے۔ اُ دھر بھارت میں مایوس الیکٹرونک چینل ’’آج تک‘‘ نے اپنی ٹیم کے لیے فوجی اصطلاح استعمال کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم پاکستانی ٹیم کے سامنے مکمل سرینڈر ہو گئی۔ بھارتیوں نے اپنے کھلاڑیوں کے پوسٹر جلا ڈالے۔ اپنے ٹی وی سیٹ توڑڈالے۔ بھارتی تجزیہ کار اپنی ٹیم پر برس بڑے۔ بھار تی حکومت نے ٹیم کے کھلاڑی ویرات کوہلی اور دھونی کے گھر پر سیکورٹی بڑھا دی کہ کہیں مشتعل بھارتی عوام کا ہجوم ان کے گھر کو نقصان نہ پہنچائیں۔ بھارت میں سوگ کا سماں اور پاکستان میں جشن کا ساماں تھا۔مودی حواس باختہ ہو گئے۔ اُدھر کشمیر میں پاکستانی ٹیم کی شاندار پر سری نگر میں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور فتح کا جشن منایا پاکستان کا جھنڈا لہرایا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ بھارتی فوج نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے خوشی منانے والوں پر لاٹھی چارج کیا۔ سری نگر میں کرفیو لگا دیا۔ پورے کشمیر میں انٹر نیٹ سروس بند کر دی۔کشمیریوں نے اوول کرکٹ گراؤنڈ کے باہر بھی پاکستانی ٹیم کے حق میں مظاہرہ کیا۔ جیتے گا بھئی جیتے گا پاکستان جیتے گا اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے۔ سب سے بڑی اور اہم بات کہ پاکستانی ٹیم اس بڑی خوشی کے موقعہ پر دنیا کے سامنے بڑی بات کی اور اپنے اللہ کے سامنے سجدہ ریز ہو کر یہ پیغام ریکارڈ کرایا کہ پاکستانی اول و آخر اسلامی ہیں نہ کہ سیکولر۔ عمران کی ایڈوانس مبارک اورراجہ کی پیشن گوئی صحیح ثابت ہوئی۔ہم ہیں پاکستانی ہم جیتے گے عمران خان کی سابقہ بیوی جمائنہ خان کا ٹیوٹ پیغام بھی سامنے آیا۔جیت کے بعد پاکستانی ٹیم بائیس لاکھ ڈالر انعامی رقم کی حقدار بن گئی۔ٹیم کی فتح کے موقعہ پر پاکستان کے صدر نے ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کے عزم اور اتحاد سے جیت ممکن ہوئی۔ اور وزیر اعظم نے اس شاندار فتح پر پاکستانی ٹیم کو مبارک باد دی اور کہا کہ کھلاڑی اور انتظامیہ قوم کے خراج تحسین کی مستحق ہیں۔ جماعت اسلامی کے امیر اور سینیٹر، پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین
آصف علی زرداری،تحریک انصاف کے عمران خان نے مبارک باد دی۔ پاک فوج کی سپہ سالار، بحری اور فضائی کے سربرہان نے بھی پاکستانی ٹیم کو مبارک باد ی۔ پاک فوج کے سربراہ نے کہاکہ ٹیم ورک سے بڑی سے بڑی کامیانی ممکن ہوتی ہے۔ انہوں نے پاکستانی ٹیم کو عمرہ کرانے کا اعلان بھی کیا۔ بحریہ ٹاون کے مالک ریاض ملک کے بیٹے نے فخر زمان کو بحریہ ٹاؤن میں ایک کنال کا پلاٹ تحفہ میں دینے کا بھی اعلان کیا۔ بلال ا سٹیل نے بیس لا روپے کے انعام کا اعلان کیا۔پاکستانی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ٹیم کے کھلاڑیوں کی محنت اور اللہ کے فضل سے جیت ممکن ہوئی ۔بھارتی ٹیم کے کپتان نے کہا ہماری کارکردگی مایوس کن رہی۔ پاکستان ٹیم کی کارکردگی تینوں شعبوں میں بہترین رہی۔ اُدھر بھارتیوں نے اپنے کپتان کے ہٹانے کا مطابہ کر دیا۔صاحبو! کرپشن، مہنگائی، دہشت گردی، لوڈ شیڈنگ اور بے روزگاری کی ماری قوم کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کی طرف سے کامیابی کی خوش خبری نے عید سے پہلے عید کی نوید سنا کر اس پر احسان کیا ہے جو ساری عمر یاد رہے گا۔ اللہ پاکستانی دکھیا قوم کو بار بار ایسی خوشیاں نصیب فرمائے آمین۔