زہریلی چا ٹ کھانے سے تین سگی بہنیں جاں بحق

Published on June 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 438)      No Comments


سیالکوٹ (یو این پی) زہریلی چا ٹ کھانے سے تین سگی بہنیں جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا کا رہائشی ادریم خان بوڑھی محلہ سیالکوٹ میں کرایے کے مکان میں رہائش پذیر تھا ۔ جس نے تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ پل ایک ان ون چاٹ فروش سے چاٹ خریدی جو اس کی بیٹیوں 3سالہ زویا ،4سالہ آمنہ اور 7سالہ آیت کی زہریلی چاٹ کھانے سے حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال لے جایا گیالیکن وہ جاں بحق ہوگئی۔بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تین بہنیں کی والدہ انتقال کرچکی ہے اور اسکے والد نے اپنی سالی سے دوسری شادی کی اور سیالکوٹ منتقل ہوگیا ۔اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ شاہد عباس نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر /ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹر ڈاکٹر احمد ناصر چوہدری کے ٹیم کے ہمراہ فوری ایکشن لیتے ہوئے اے ون فروٹ چارٹ کی دونوں دکانوں کو سیل کردیا ہے۔ جبکہ پولیس نے دکاندار کو گرفتار کرلیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes