گورنر بلوچستان اور وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کا پاکستان کی فتح پر اہلیان بلوچستان ، پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد

Published on June 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 591)      No Comments


کوئٹہ(یو این پی) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے چمپئن ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا ہے اور تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔یو این پی سے انہوں نے بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح پر اہلیان بلوچستان اور اہلیان پاکستان کو دلی مبارکباد دی۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان نوب ثناء اللہ خان زہری نے چمپئن ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر پوری قوم، ٹیم کے اراکین اور مینجمنٹ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ٹیم پاکستان نے روایتی فریق بھارت کو کھیل کے ہر شعبہ میں مات دے کر ثابت کردیا ہے کہ ہماری ٹیم دنیا کے بہترین ٹیم ہے جس میں ورلڈ کلاس بالر اور بیٹسمین شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جنہیں کھیلوں بالخصوص کرکٹ سے گہری دلچسپی ہے نے فائنل میچ میں انتہائی انہماک سے دیکھا اور پاکستانی ٹیم کے عمدہ کھیل سے محظوظ ہوئے۔ا نہوں نے میچ کے اختتام پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم پاکستان نے فائنل میچ جیت کر قوم کو رمضان اور عیدالفطر کا تحفہ دیا ہے اور پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان کے محب وطن عوام بھی اپنی قومی ٹیم کی فتح کا جشن منارہے ہیں ٹیم پاکستان پر فخر ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے دنیا بھر میں سبز ہلالی پرچم کی عزت ووقار میں اضافہ کیا ہے ہمارے نوجوان کھلاڑیوں بالخصوص فخر الزمان ، حسن علی سمیت ہر کھلاڑی نے اپنی صلاحیتوں کا کا بھرپور مظاہرہ کرکے ثابت کر دیا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور پاکستانی صحت مندانہ مثبت اور تعمیری سوچ رکھتے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹیم پاکستان کے ہر کھلاڑی نے جان لڑائی جس کے نتیجے میں فتح ان کا مقد رہی انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے میدان میں مزید کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کریگاپوری قوم کی دعائیں اور نیک خواہشات اپنی ٹیم کے ساتھ ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes