لندن(یو این پی) اگر آپ اپنے گرتے ہوئے بالوں کی وجہ سے پریشان ہیں تو اب اس پریشانی سے چھٹکارا حاصل کر لیں کیونکہ آج ہم آپ کو انڈے کے ذریعے گنجے ہوتے سر کو پھر سے بالوں سے بھرنے کا آسان قدرتی نسخہ بتائیں گے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ انڈوں میں موجود پروٹین،ایمینو ایسڈ،منرلز اور وٹامنز کی وجہ سے ان کا بالوں پر بہت اچھا اثر ہوتا ہے۔انڈے کی زردی میں وٹامن ای کی وافر مقدار ہوتی ہے جس کی وجہ سے بال مضبوط ہوتے ہیں ،اس میں موجود وٹامن اے اور ڈی کی موجودگی کی وجہ سے بال گھنے ہوں گے۔
انڈے کے ذریعے بالوں کو پھر سے اگانے کا طریقہ
*ایک انڈہ توڑیں اور اس میں ایک بڑا چمچ زیتون کا تیل،دو سے تین قطرے پیپرمنٹ کا تیل ڈالیں اور کسی کانٹے کے ساتھ مکس کریں۔
*بالوں کو دھونے کے بعد ان کا پانی نکالیں اور تھوڑا سا خشک کرلیں۔
*اب اس آمیزے کو سر میں لگائیں،خایل رہے کہ تمام سر پر یہ ماسک لگانا ہے۔
*اب سر کو کسی پلاسٹک کیپ سے ڈھانپ لیںاورآدھا گھنٹہ انتظار کریں۔
*اب اس ماسک کو کسی اچھے شیمپو سے دھولیں۔
اس ماسک کو ہفتے میں دو بار استعمال کرنے سے آپ کے بال گرنے سے رُک جائیں اور ساتھ ہی مضبوط بھی ہوں گے ۔