شاہد آفریدی کا بھارت سے باہمی مقابلے بحال کرنیکا مطالبہ

Published on June 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 315)      No Comments


کراچی (یو این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارتی حکومت کو باہمی کرکٹ روابط کے معاملے پر لچک کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ گزشتہ روز آئی سی سی ویب سائٹ پر انہوں نے اپنے کالم میں لکھا کہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز کا دوبارہ انعقاد انتہائی ضروری ہے کیونکہ اس طرح آپس کے تعلقات میں بھی بہتری آئے گی۔ سٹارآل راؤنڈر کایو این پی سے کہنا تھا کہ باہمی مقابلوں کی بحالی سے دنیا کو یہی پیغام ملے گا کہ پاکستان اور بھارت امن کو فروغ دے رہے ہیں اور اپنے پڑوسیوں سے تعلقات میں بہتری بھی چاہتے ہیں۔ شاہد آفریدی کے مطابق وہ آئی سی سی کو بھی مشورہ دیں گے کہ وہ پاک بھارت میچز کو انتہائی سنجیدگی سے لیں۔ ا نہوں نے امید ظاہر کی کہ بہت جلد پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ روابط بحال ہو جائیں گے اور اس مقصد کیلئے وہ بھارتی بورڈ اور حکومت سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ سیریز کے انعقاد کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے علاوہ کوئی اور ایسی چیز نہیں ہے جو دونوں ملکوں کے عوام کو نزدیک لاسکے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes