ممبئی(یوا ین پی)بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے کہا ہے کہ موٹاپے سے نجات کیلئے سخت ورزش کررہی ہوں جس سے میرا وزن کافی کم ہو گیا ہے ، ہر ہیروئین کوکسی بھی ہیرو کے ساتھ فٹ نظر آنے کیلئے خود کو سمارٹ رکھنا پڑتا ہے۔ایک انٹرویو میں رانی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کچھ عرصے سے میری موٹاپے والی تصویریں شیئر کی جارہی ہیں تاہم حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہا بالی و وڈ میں موجود خانزمجھے پسند ہیں ان کے ساتھ کام کرکے بہت مزا آتا ہے