پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کاسلسلہ جاری

Published on June 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 391)      No Comments

پشاور (یو این پی)پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں نوشہرہ،چارسدہ،صوابی،مردان،کوہاٹ اورسوات میں منگل اوربدھ کے درمیانی رات شروع ہونے والے بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ،بارش کی وجہ سے موسم خوشگوارہواہے اورکئی دنوں سے جاری گرمی کازورٹوٹنے سے روزہ داروں نے سکھ کاسانس لیاہے ۔بارش کی وجہ سے پشاورکے بازاروں میں عیدکی خریداری میں اضافہ ہواہے اورلوگوں نے مختلف شاپنگ مالز اوربازاروں کارخ کیاہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مزیدبارش ہونے کاامکان ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题