نیو یارک…امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے 3 سالہ بچے اڈونس آرٹز کے 5 جسمانی اعضاء کی پیوند کاری کا تجربہ کامیاب رہا ہے جس کے بعد بچہ تیزی سے صحت یابی کی جانب گامز ن ہے۔تفصیلات کے مطابق اڈونس نامی اس بچے کے اعضاء پیدائشی طور پر پیٹ کا پردہ شکم مکمل طور پر بند نہ ہونے کے باعث کی طرف موجود تھے ۔اس غیر معمولی نقص کے شکار بچے کی 3 ماہ کی عمر سے میامی کے اسپتال میں سرجریز شروع کی گئیں جس کے تحت اس کے جگر،پتے،معدے اور چھوٹی و بڑی انتڑیوں کو پیوند کاریوں کے ذریعے جسم کے اندر ترتیب سے جوڑا گیا۔بے حد کٹھن اور مشکل سرجریز سے گزرنے والا یہ ننھا بچہ ناصرف ان تمام آپریشنوں سے کامیابی سے گزار بلکہ اب انتہائی تیزی سے صحت یابی کی جانب گامزن ہے۔