لاہور (یواین پی) بھارت کے خلاف میچ میں تاریخی سینچری بنانے والے فخر پاکستان فخر زمان نے کہا ہے کہ جب میں نے سینچری مکمل کی تو کوہلی نے مجھے داد دی۔ تفصیلات کے مطابق فخر زمان کا کہنا تھا کہ جب میں نے بھارت کے خلاف میچ میں سینچری بنائی تو ویرات کوہلی نے مجھے تالی بجا کر داد دی اور میری طرف اشارہ کیا کہ آپ نے اچھا کھیل پیش کیا لیکن مجھے امید تھی کہ دھونی ایک سینئر اور اچھے کرکٹر ہیں وہ بھی داد دیں گے لیکن انہوں نے کچھ نہیں کہا جبکہ کوہلی نے اپری شیٹ کیا۔