موسیقی اور سر بکھیرنے کا عالمی دن منایا گیا

Published on June 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 287)      No Comments


لاہور (یواین پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں گزشتہ روز موسیقی کا عالمی دن منایاگیا۔ اس دن کو منانے کا آغاز سنہ 1981 میں فرانسیسی دارالحکومت پیرس سے ہوا۔ چند ہی سال میں یہ دن ایشیائی ممالک سمیت پوری دنیا میں منایا جانے لگا۔یہ تو نہیں کہا جاسکتا کہ انسان نے ابلاغ یا مختلف کیفیات کے اظہار کے لیے کب موسیقی کو ذریعہ بنایا، تاہم ہزاروں سال پرانے آثار قدیمہ سے آلات موسیقی بھی برآمد ہوئے جو زیادہ تر پتھروں سے بنائے گئے، گویا موسیقی کی تاریخ نسل انسانی جتنی ہی پرانی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题