ہلدی، سرخ انگور اور سیب پروسٹیٹ کینسر کو ختم کرنے میں معاون

Published on June 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 681)      No Comments


ٹیکساس: (یو این پی)یورپ و امریکی مردوں میں پروسٹیٹ کینسر ایک وبا کی صورت اختیار کرتا جارہا ہے اور خود پاکستان میں بھی اس کے کئی مریض موجود ہیں تاہم اس موذی مرض کو تین عام غذاؤں سے ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔انہیں ہلدی، سرخ انگور اور سیب کھلانے کا تجربہ کیا اور جب چوہوں کو یہ غذائیں دی گئیں تو انہیں کھانے والے چوہوں میں پروسٹیٹ کینسر کے خلیات (سیلز) تیزی سے ختم ہونے لگے جس پر ماہرین کا کہنا تھا کہ ہلدی، سرخ انگور اور سیب ایک ساتھ کھانے سے مرد حضرات اس جان لیوا بیماری سے دور رہ سکتے ہیں اور اس مرض میں مبتلا لوگ بھی ان غذاؤں کی مدد سے بیماری سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔سائنسدانوں نے پہلے نر چوہوں کو پروسٹیٹ کینسر کا مریض بنایا اور پھر ان کے سرطانی خلیات اور انسانوں کے سرطانی خلیات کو باہر نکال کر تینوں اجزا کو ان پر آزمایا تو وہ سرطانی رسولیوں کو تیزی سے تباہ کرنے لگے یہاں تک کہ وہ اس وقت موجود دوا سے بھی زیادہ مؤثر ثابت ہوئے ہیں جب انہیں براہِ راست چوہوں کو کھلایا گیا تو ان کے پروسٹیٹ سرطانی ٹیومر سکڑنے لگے اور مزید سرطانی خلیات بننا بھی بند ہوگئے۔تحققیق کرنے والے ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ غذائیں پروسٹیٹ سرطانی رسولیوں کو کسی سائیڈ ایفیکٹ کے بغیر ختم کرنے میں مدد فراہم کررہی ہیں۔ ان دو پھلوں اور ایک مصالحے میں ایسے قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں جو پروسٹیٹ کینسر کو روکتے ہیں، پہلا جزو تو بہت مشہور ہے جو ہلدی میں عام پایا جاتا ہے اور اسے سرکیومن کہتے ہیں دوسرا جزو سیب کے چھلکے میں ہوتا ہے جسے اُرسولِک ایسڈ کہا جاتا ہے جب کہ انگور میں پایا جانے والا تیسر اہم جزو ریزوریٹرول ہے جو بعض بیریوں میں بھی موجود ہوتا ہے اور یہ سرطانی خلیات کو غذا فراہم کرنے والا راستہ بند کرکے اسے فاقوں مرنے پر مجبور کردیتے ہیں، اس لیے یہ غذائیں عمررسیدہ افراد کیلیے بے حد فائدہ مند ہیں۔
واضح رہے امریکا میں ہرساتواں اور برطانیہ میں ہر آٹھواں مرد اس بیماری میں مبتلا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题