سری نگر(یوا ین پی) جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے وادی کے کئی علاقوں میں گزشتہ روز عوام پر کئے گئے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔دربہ گام پلوامہ میں فورسز کی بے ہنگم فائرنگ،اشٹنگو بانڈی پورہ،بٹہ پورہ یاری پورہ کولگام،سعد پورہ پائین شوپیان میں فوج اور ایس او جی کے شبانہ حملوں اور زیادتیوں نیز گاندربل میں کئی درجن جوانوں کی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے یاسین ملک نے کہا کہ یہ حملے بھارتی حکمرانوں اور انکے حواریوں جن کی سربراہی پی ڈی پی کررہی ہے کی واضح اور صریح بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے کیونکہ یہ لوگ جبر و تشدد سے کشمیریوں کو زیر کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں اور کشمیریوں کی آواز حق کو دبا نہیں پائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دربہ گام میں بلاجواز فائرنگ جس کے نتیجے میں ایک معصوم جوان الطاف احمد زرگر زخمی ہوگئے ہیں نیز اشٹنگو بانڈی پورہ،بٹہ پورہ یاری پورہ اور سعد پورہ شوپیان میں عوام پر حملوں جس دوران خواتین اور بچوں سمیت لوگوں کی بلاتخصیص مار پیٹ جس کے نتیجے میں سیکڑوں لوگ زخمی ہوئے ہیں