اسلام آباد(یو این پی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا نے بجلی کی قیمت1روپے اور 90پیسے فی یونٹ کم کردی چیئرمین نیپرا طارق سدوزٹی کی جانب سے یہ فیصلہ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے درخواست پر منگل کو مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا گیا ۔سی سی پی اے کے درخواست میں موقف اپنا یا گیا تھا کہ مئی کی پیداور کیلئے لاگت فی یونٹ 6روپے اور77پیسے مقرر کی گئی تھی لیکن مئی کی اصل پیداوار 4روپے 88پیسے فی یونٹ رہی لہذا فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 1روپے اور90پیسے کی کمی کی جائے چیئرمین نیپرا نے درخواست پر بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1روپے اور90 پیسے کی منظوری دے دی تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک لائف لائن اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا۔