سری نگر(یوا ین پی)شمالی ضلع بارہمولہ کے بیشتر علاقوں میں موبائیل فون اور انٹر نیٹ سروس پھر معطل کر دی گئی ہے ۔ رفیع آباد میں جھڑپ کے باعث شمالی کشمیر میں بی ایس این ایل کو چھوڑ کر دیگر تمام مواصلاتی کمپنیوں کے موبائیل سگنل غائب اور موبائیل فون بیکار ہوگئے جبکہ بعد میں بعض علاقوں میں بی ایس این ایل موبائیل اور لینڈ لائن سروس بھی ٹھپ ہوکر رہ گئی ۔ جن علاقوں میں موبائیل اور انٹر نیٹ خدمات معطل کی گئیں، ان میں رفیع آباد کے ساتھ ساتھ سوپور، بارہمولہ اور پٹن شامل ہیں۔