ٹھٹھہ (رپورٹ:حمیدچنڈ) سندھ میں مسلم لیگ (ن) کی تنظیم سازی مکمل نہ ہونے کا باعث مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور کارکن تیزی سے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے لگے249 رکن قومی اسمبلی اور سابق صدر آصف علی زرداری کے ہمشیرہ فریال تالپر خصوصی مشن پر کام کرنے لگیں ٹھٹھ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے ایک رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی سمیت مسلم لیگ (ن) کے تین اراکین سندھ اسمبلی جن میں سید شاہ حسین شاہ شیرازی249 سید امیر حیدرشاہ شیرازی اور شیرازی گروپ کے سربراہ رکن سندھ اسمبلی سید اعجاز علی شاہ شیرازی کی پیپلزپارٹی میں دوبارہ شمولیت کے لئے ٹھٹھ کے شیرازی برادران سے فریال تالپر کے خفیہ مذاکرات پھر شروع ہوگئے اس سلسلے میں بااعتماد زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ٹھٹھ کے شیرازی برادران مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے مایوس ہوچکے ہیں وہ اپنی ٹھٹھہ اور سجاول میں سیاسی ساکھ بچانے کے لئے پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی فریال تالپر کی جانب سے شیرازی برادران کو پیش کیا جانے والا خصوصی پیکیج پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں اس سلسلے میں باخبر ذرایعْ سے معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے شیرازی برادران کو سندھ کابینہ میں شمولیت کے علاوہ قومی اسمبلی کے سجاول والے انتخابی حلقے کی ایک سیٹ سمیت ٹھٹھ249 سجاول اور گھوڑا باری کے انتخابی حلقے پر شیرازی گروپ کے تین امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ کاوُنسل ٹھٹھ کی وائس چیرمین کی سیٹ پر سید ریاض حسین شاہ شیرازی کو منتخب کرنے کا فریال تالپر نے واعدہ کیا ہے جس کے بعد ٹھٹھ کے شیرازی برادران اور رکن قومی اسمبلی فریال تالپر کے مابین سیاسی معاملات پر ہونے والے خفیہ مذاکرات کامیاب ہوچکے ہیں اور اب عید کے بعد وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹھٹھ کے شیرازی برادران کی ملاقات ہوگی جس کے بعد وہ باقائدہ پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کریں گے۔