پشاور: عید پر 5 پشتو فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی

Published on June 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 919)      No Comments


 پشاور(یو این پی) صوبائی دارالحکومت پشاور میں عرصہ دراز سے صرف پشتو فلمیں ہی بڑے پردے کی زینت بنتی ہیں۔ اس بار بھی عید پر پانچ نئی فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں جو شہرکے مختلف سینما گھروں میں فلم بینوں کو تفریح مہیا کریں گی۔ ان فلموں میں ارشد خان کی دس خوشی بہ منے، لیاقت خان کی گل جاناں، شاہد عثمان کی زخمونہ، اے کے خان کی ستا محبت مہ زندگی دہ اور نادر خان کی گرفتار شامل ہیں۔ پشتو فلموں کے مشہور ہدایتکار اور اداکار شاہد خان کا کہنا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں پشتو فلموں کے انداز بدل گیا ہے، آج پہلے سے بہت اچھی فلمیں بن رہی ہیں۔ پشاور میں پشتو فلموں کی کامیابی کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ یہاں کئی سالوں سے اردو اور پنجابی فلمیں سینما گھروں پر نمائش کے لئے پیش نہیں کی جاتی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy