جدہ(یو این پی۔۔۔ زکیر احمد بھٹی) ایوان شاہی کے اعلامیہ کے مطابق مملکت میں سعودی اعلی’عدالتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں مملکت سے روئت ہلال شوال نظر آنے کی شہادتیں ملنے کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ ’’آج‘‘ اتوار کے روز سعودی عرب میں عیدالفطر منائی جائیگی۔ الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سعودی عوام،مقیمین اور عالم اسلام کے رہنمائوں کو عید مبارک کے پیغامات ارسال کئے ہیں اور عالم اسلام کیلئے امن و سلامتی کی دعائیں کی ہیں۔ نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع حرم شریف اور مسجد نبوی شریف میں ہوگا۔نمازیوں کے تحفظ کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اور سیکوریٹی فورسز میں اضافہ کردیاگیا۔