رحیم یارخان(یو این پی ) عید کی خریداری کیلئے رقم نہ ملنے پر بیوی نے خودکشی کر لی ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز چک 72 این پی کی رہائشی 30 سالہ رخسانہ نے عید کی خریداری کیلئے شوہر سے رقم کا مطالبہ کیا ۔ شوہر کے پاس رقم نہ ہونے پر دونوں میں جھگڑا ہوگیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر رخسانہ نے بھاری مقدار میں زہریلی گولیاں کھالیں جس پر اسے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ دم توڑ گئی ۔