لاہور(یو این پی) وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں عیدالفطر کے اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے۔ اسلام آباد سمیت ملک بھر میں عیدالفطر کے ہزاروں اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے پولیس اور سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے تھے اور بڑی عید گاہوں اور مساجد میں داخلے کیلئے نمازیوں کو میٹل ڈیٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹس سے گزارا گیا۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اقدامات کی بدولت ملک بھر میں عیدالفطر کے اجتماعا ت پرامن انداز میں منعقد ہوئے اور کہیں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔