لاہور(یو این پی )پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، اسلام آباد ، بھکر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ابرکرم برسنے سے حبس اور گرمی کا خاتمہ ہوگیا اور شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ ایک دو روز میں خیبرپختونخوا اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔