مظفرآباد:(یو این پی ) ٹرمپ اور مودی کے پاکستان مخالف گٹھ جوڑ کے خلاف مظفر آباد کے شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ برہان وانی چوک پر سینکڑوں افراد نے امریکہ کی جانب سے حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنے مفادات کے لئے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی تحریک کو دہشتگردی سے جوڑ رہا ہے۔