عید کی چھٹیاں ختم ، سرکاری دفاتر آج سے دوبارہ کھل جائیں گے

Published on June 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 351)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی) عیدالفطر کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد آج سے سرکاری دفاتر اور کاروباری مراکز دوبارہ کھل جائیں گے ، حکومت کی جانب سے اعلان کردہ عیدالفطر کی سرکاری تعطیلات آج سے ختم ہوگئی ہیں جس کے بعد تمام سرکاری دفاتر میں معمول کے مطابق کام انجام دیا جائے گا ۔کئی ایسے دفاتر بھی ہیں جن میں ملازمین کے آبائی علاقوں کو روانگی اور واپسی میں تاخیر کی وجہ سے روزمرہ امور کی انجام دہی میں تاخیر کا امکان ہے جس کی وجہ سے دفاتر میں عملے کی حاضری بھی معمول کے مطابق ہونے کی بجائے کم رہے گی ۔ اسی طرح ملک بھر میں قائم کاروباری مراکز میں بھی آج سے معمول کے مطابق کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes