لاہور(یو این پی)لاہور کے علاقے شالیمار میں درندہ صفت افراد نے دس سالہ بچی کو قتل کر دیا، پولیس نے بچی کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے بھیج کر واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ شالیمار میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جہاں لوگوں کے گھروں میں کام کر کے دادی اور بھائی کا پیٹ پالنے والی دس سالہ معصوم ایمان کو نامعلوم افراد نے گلا دبا کر قتل کر دیا۔ بچی کے والد تنویر نے دوسری شادی کر رکھی تھی۔ ایمان دادی کے ساتھ عمر پارک میں رہتی تھی۔پولیس موقع پر پہنچی تو بچی مردہ حالت میں کرسی سے بندھی ملی جسے پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سفاک ملزمان نے قتل کے دوران معصوم بچی کے چھوٹے بھائی کو بھی زخمی کر دیا۔ پولیس نے ایمان کی دادی ثریا بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔