رومانیہ کا فوجی ٹرک کھائی میں گر گیا، 3 فوجی ہلاک،9زخمی

Published on July 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 589)      No Comments


لاہور(یو این پی)رومانیہ میں فوجی ٹرک کھائی میں گرنے سے 3اہلکار ہلاک اور9زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی ملک رومانیہ کی وزارت دفاع کے مطابق ایک فوجی ٹرک کے کھائی میں گرنے سے کم از کم3 فوجی ہلاک اور 9 زخمی ہوئے ہیں۔ فوجی ٹرک پر کل13 فوجی سوار تھے۔ یہ حادثہ دارالحکومت بخارسٹ سے تقریبا دو سو کلومیٹر کی دوری پر واقع والیا اردی کے مقام پر پیش آیا۔ رومانیہ کے وزیر دفاع کے مطابق ہلاک ہونے والے دو تجربہ کار فوجی افغانستان میں تعینات رہ چکے تھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy