سرگودھا(یو این پی) ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او تھانہ کینٹ کو جمشید دستی کی صحافیوں سے گفتگو پر معطل کر دیا ہے اور ان کی جگہ ایس آئی دوست محمد کو ایس ایچ او کا ایڈیشنل چارج لینے کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بہاولپور سے سرگودھا جیل لائے جانے والے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو عدالت نے پیشی کے وقت صحافیوں سے بات چیت کروائی گئی جس پر اعلی حکام نے برہمی کا اظہار کیا تھا جس پر ڈی پی او سرگودھا کیپٹن ریٹائرڈ سہیل انور نے ایس ایچ او تھانہ کینٹ امیر احمد خان کو معطل کر کے ایس آئی دوست محمد کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ کینٹ لگانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔