مجھے پولیس فورس پر فخر ہے جس نے جانفشانی سے فرائض کی بجاآوری کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراوکاڑہ حسن اسد علوی

Published on July 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 532)      No Comments

ماہ جون 121مقدمات درج،دو کلاشنکوف ، 8رائفل،14بندوق،89پسٹل،11کاربین اور898گولیاں اورکارتوس برآمد
اوکاڑہ(یو این پی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ مجھے پولیس فورس پر فخر ہے جس نے جانفشانی سے فرائض کی بجاآوری کی ماہ جون میں روایتی ذمہ داریوں کے علاوہ رمضان بازار اور نماز تراویح کے موقع پر مستعدی اور تندی سے اپنے فرائض سرانجام دیے اسی طر ح اس ماہ میں یوم شہاد ت حضرت علیؑ کی مجالس اور جلوس کے لیے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے جب کہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں پولیس ملازمین نے 24گھنٹے کی بنیاد پر امن وامان پر توجہ دی کیونکہ آخری عشرہ میں جہاں مساجد میں اعتکاف کا اہتمام ہوتا ہے وہاں بازاروں میں عید خریداری کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ پہنچتے ہیں اس طرح پولیس نے اپنی عید کی خوشیوں کو قربان کرکے نماز عید کے لیے حفاظتی اقدامات کیے ڈی پی او حسن اسد علوی نے کہاکہ ان تمام اضافی ذمہ داریوں کے باوجود پولیس نے جس طرح ماہ جون میں کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے اس پرفخر کے علاوہ اور کیا راستہ ہو سکتا ہے اور یہ فخر ضلع اوکاڑہ کے تمام پولیس افسران اور اہلکاروں کے لیے ہے ڈکیتی کے مختلف واقعات میں فوری اقدامات کیے گئے جس کے دوران دو پولیس مقابلے ہوئے ان مقابلوں میں تین انتہائی خطرناک ڈکیت ہلاک ہوئے ترجمان پولیس کے مطابق ماہ جون میں ناجائزاسلحہ کی برآمدگی کے حوالہ سے پولیس نے121مقدمات درج کئے ہیں جب کہ02 کلاشنکوف ، 08رائفل،14بندوق،89پسٹل،11کاربین اور898گولیاں اورکارتوس برآمد کئے گئے منشیات کے 156مقدمات درج ہوئے جب کہ ملزمان سے 46.028کلوگرام چرس،بوتل شراب،3129 اور 10چالو بھٹی شراب اور ہیروئن 720گرام برآمد ہوئی ہے اوکاڑہ پولیس نے 597 اشتہار ی مجرمان اور216عدالتی مفرران کو گرفتار کیا گیاجو قتل،اقدام قتل، ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے گزشتہ ماہ میں مویشی چور ، موٹر سائیکل چور اور سرقہ بالجبر میں ملوث 05گینگ گرفتار کئے گئے جن کے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی گاڑیاں، موٹر سائیکلیں، مویشی،نقدی،موبائل فون اور گھریلو سامان برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیا گیاپنجاب حکومت کی ہدایات پر اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں اوکاڑہ پولیس نے نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن ردالفساد پر عمل کرتے ہوئے ایمپلی فائر ایکٹ کے06، کرایہ داران کے05 ،حساس تنصیبات آرڈنینس کے تحت 02 مقدمات درج کیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ جن افسران اور ملازمین نے عمدہ کارکردگی کا مظاہر ہ کیاان کو انعامات سے نوازا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ن لیگ کی حکومت نے ملکی معیشت کو مضبوط کیا ہے ر وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ
اوکاڑہ (یو این پی ) ن لیگ کی حکومت نے ملکی معیشت کو مضبوط کیا ہے ، آج پاکستان ترقی کی منازل تیزی سے طے کر رہا ہے میاں برادران صحیح معنوں میں ملک کی خدمت کا حق ادا کررہے ہیں ، حکومت کی بہترین حکمت عملی ، سکیورٹی اداروں کی لازوال قربانیوں اور عوام کے تعاون کے باعث پاکستان کے طول وعرض میں امن کا ماحول مستحکم بنیادوں پر قائم ہو چکا ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے ممبر نیشنل میڈیا کمیونٹی(رجسٹرڈ) انوار رحمانی سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر رانا ثناء اللہ کے صاحبزادہ رانا شہر یار خان ، طیب چوہدری،کاشف لطیف،محمد حفیظ و دیگر لیگی کارکنان بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات پاکستان کی حکومت،سکیورٹی اداروں اور عوام کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے ، تعمیر و ترقی کا سفر بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج وزیر اعظم نواز شریف کے وژن اور حکومت کی بہترین پالیسیوں کے باعث پاکستان خطے میں ایک مضبوط معاشی طاقت کے طور پر سامنے آ رہا ہے اور سی پیک و دیگر میگا منصوبوں سے پاکستان کی آنے والی نسلیں بے حد مستفید ہوں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انسان کو بُر ی صحبت اور بُرے کاموں سے توبہ کرنی چاہئے ارشد مسیح
اوکاڑا(یو این پی )انسان کو بُر ی صحبت اور بُرے کاموں سے توبہ کرنی چاہئے اچھے کام سے ہی زندگی سنورتی ہے اب ساری زندگی محنت سے روزی روٹی کمانے کا تہیہ کر لیا ہے اور رزق حلال کما کر اپنے اہلخانہ کی کفالت کروں گا ان خیالات کا اظہار ارشد مسیح نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیاتفصیلات کے مطابق ارشد مسیح نے بتایا کہ ماضی میں منشیات فروشی جیسے کاروبار میں ملوث تھا لیکن اب میں نے توبہ کر لی ہے اور ایس ایچ او تھانہ اے ڈویثرن مہرمحمد یو سف کے رو برو ہو کر بیان حلفی دے دیا ہے کہ میں اب راہ راست پر آگیا ہوں محنت مزدوری کرتا ہوں اور گزشتہ دو سال سے منشیات فروشی سے سچے دل سے توبہ کر لی ہے اب ایک شریف شہری کی طرح زندگی گزاروں گا امید کرتا ہوں کہ مجھے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ناجائز تنگ نہیں کریں گے اور اچھی زندگی گزارنے کیلئے تعاون کی اپیل ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme