ڈسٹرکٹ اسپتال مکلی ٹھٹھہ سے پریس کلب مکلی تک زبردست احتجاجی ریلی

Published on July 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 401)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ:حمیدچنڈ)ڈسٹرکٹ سول اسپتال ٹھٹھہ میں سند حکومت کی جانب سے ڈسٹرکٹ اسپتال مکلی کا کنٹرول ایک غیر معروف این جی او مرف کے حوالے کرنے کے خلاف پیر کے روز آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن سمیت پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے تشکیل دی جانے والی ایکشن کمیٹی کی جامب سے ڈسٹرکٹ اسپتال مکلی ٹھٹھہ سے پریس کلب مکلی تک زبردست احتجاج کرتے ہوِئے دھرنا دیا اس سلسلے میں سول اسپتال میں مریضوں کی ہلاکت249 دواؤں کی مکمل عدم دستیابی سمیت سرکاری ڈاکٹروں249 لیڈی ڈاکٹروں اور عملے کے خلاف غیر مناسب رویعے اور ناروا سلوک پر بڑی تعداد میں ڈاکٹروں 249 لیڈی ڈاکٹروں اور سرکاری عملے نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مکلی پریس پر دھرنا دیا اس موقعے پر احتجاج کی سربراہی کرنے والے ڈاکٹروں یوسف میمن249 اسد خشک249 عبدالقادر ہالو249 ممتاز چوہان،انورجاکھرو سمیت بڑی تعداد میں لیڈی ڈاکٹروں اور اسٹاف کے عملے نے کہا کہ جب سے سندھ حکومت نے سول اسپتال مکلی اور سجاول کے انتظامات این جی او مرف کے حوالے کئے ہیں دونوں صحت مراکز تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں اور اس وقت اسپتالوں میں مریض کے پیشاب ٹیسٹ کرنے کی معمولی سہولت بھی دستیاب نہیں ہے سندھ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ ایک ارب روپے سے زائد کی بجٹ بے پناہ کرپشن اور لوٹ مار کر کے ہڑپ کرلی گئی ہے جبکہ این جی او مرف کاسرکاری ڈاکٹروں اور عملے کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک کیا جا رہا ہے حالت انتہائی سنگین ہوچکی ہے اگر ہنگامی بنیادوں پر این جی او مرف کو فارغ نہیں کیا گیا تو احتجاج وسیع کریں گے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ سول اسپتال مکلی میں مریضوں کا مناسب علاج نہ ہونے پر احتجاج
ٹھٹھہ (رپورٹ:حمیدچنڈ) ڈسٹرکٹ سول اسپتال مکلی میں مریضوں کا مناسب علاج نہ ہونے اور مریضوں کو طبی امداد نہ دینے سمیت پیچیدہ بیماریوں کے مریضوں کو سرکاری ایمبولینس فراہم نہ کرنے کے خلاف مریضوں کا ڈسٹرکٹ اسپتال مکلی میں زبردست احتجاج سینکڑوں افراد کی این جی او مرف کے خلاف زبردست نعرے بازی اس موقعے پر بیمار افراد جن میں ایک معصوم بچی علیشاہ خشک بھی شامل تھی اس سمیت ایک درجن سے زائد مریضوں کو کراچی بھیجنے کے لئے انتظامیہ مرف کی جانب سے سرکاری ایمبولینس فراہم نہ کرنے کے خلاف پیر کے روز مریضوں کے ورثاء اور سینکڑوں مریضوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا اس موقعے پر مریضوں اور ان کے ورثاء کی جانب سے زبردست احتجاج کے باعث مرف انتظامیہ اور عملہ فرار ہوگیا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سول جج ٹھٹھہ حنا ناز اچانک جائزہ لینے ڈسٹرکٹ سول اسپتال مکلی کا دورہ
ٹھٹھہ (رپورٹ:حمیدچنڈ)ڈسٹرکٹ اسپتال مکلی میں مریضوں اور ڈاکٹروں249 لیڈی ڈاکٹروں کے زبردست احتجاج کی خبروں کے بعد فرسٹ سول جج ٹھٹھہ حنا ناز اچانک جائزہ لینے ڈسٹرکٹ سول اسپتال مکلی پہنچ گئیں جہاں مریضوں سمیت سول اسپتال مکلی کے ڈاکٹروں249 لیڈی ڈاکٹروں اور سرکاری اسٹاف کے عملے نے شکایات کے انبار لگا دیئے جس کے بعد معزز فرسٹ سول جج انتہائی ناراضگی کے عالم میں واپس روانہ ہوگئیں یو این این کو معلوم ہوا کہ فرسٹ سول جج حنا نازنے ڈسٹرکٹ سول اسپتال مکلی کی صورتحال سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو آگاہ کرہں گی.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مزارات مقدسات کو منہدم کرنے کیخلاف حسینی مسجد ٹھٹھ سے پریس کلب ٹھٹھ تک احتجاجی ریلی
ٹھٹھہ (رپورٹ:حمیدچنڈ)مجلس وحدت مسلمین ڈسٹرکٹ ٹھٹھ کیجانب سے آٹھ شوال آل سعود کیجانب سے جنت البقیع میں مزارات مقدسات کو منہدم کرنے کیخلاف حسینی مسجد ٹھٹھ سے پریس کلب ٹھٹھ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی سے مجلس وحدت مسلمین ڈسٹرکٹ ٹھٹھ کے سیکریٹری جنرل سید اسداللہ شاہ۔کاظمی۔ڈاکٹر عبدلحسین شاہ حفیظ علی شاہ اصغریہ ارگنایزشن کیبردار کامران سومرو نے خطاب کرتے ہوےْ کہا کے مقدس جگاہوں کو گرانے اور توہین کرنے والوں کا اسلام اور انسانیت سے کوئ تعلق نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes