سرگودھا (یو این پی ) یونیورسٹی آف سرگودھا نے ایم اے پنجابی پارٹ ٹو/کمپوزٹ ، ایم اے مطالعہ پاکستان پارٹ ون اور ایم اے سوشیالوجی پارٹ ٹو کے دوسرے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔مارچ 2017 ء میں منعقد ہونے والے ایم اے پنجابی پارٹ ٹو/کمپوزٹ کے امتحان میں کُل35امیدواروں نے حصہ لیاجس میں19امیدوار کامیاب اور15ناکام ہوئے۔اس طرح کامیابی کا تناسب55.88فیصد رہا۔ ایم اے مطالعہ پاکستان پارٹ ون کے امتحان میں کُل470امیدواروں نے حصہ لیاجس میں260امیدوار کامیاب اور203ناکام ہوئے۔اس طرح کامیابی کا تناسب56.15فیصد رہا،جبکہ ایم اے سوشیالوجی پارٹ ٹو کے امتحان میں کُل28امیدواروں نے حصہ لیاجس میں14امیدوار کامیاب اور14ناکام ہوئے ،یوں کامیابی کا تناسب50فیصد رہا۔