بہاولنگر(یو این پی) نواحی علاقہ کھچی والا کا رہائش محمد سرور کھیتی باڑی کا کام کرتا ہے۔ پولیس نے مقدمے میں ملوث کر کے محمد سرور کو شدید تشدد کا بشانہ بنایا۔ غریب کسان کی حالت غیر ہونے پر اسے ڈسٹرکٹ استپال منتقل کر دیا گیا۔ محمد سرور کے ورثاء کا کہنا ہے کہ اسے بلاوجہ جھوٹے مقدمے میں ملوث کر کے پولیس نے تشدد کیا جو سرا سر ناانصافی ہے۔ ہمارا اعلی حکام سے مطالبہ ہے کہ تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔