کراچی: (یو این پی)سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر اور پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ شریف خاندان کو اپنی بچی کا خیال ہے مگر دوسروں کی بچیوں کی عزت کا کوئی خیال نہیں ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ مریم نواز کرپشن کے کیس میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئیں، سیدھے راستے پر نہ چلنے والے اپنی بیٹی کی پیشی پر مذہبی مثالیں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی حکومت کےخلاف ماضی میں سازشیں ہوتی رہی ہیں، مسلم لیگ ن کو اُس وقت عزت کا خیال نہیں آیا جب بے نظیر اور مجھے بلاجواز جھوٹے مقدمات میں قید میں رکھا گیا۔