اسلام آباد(یو این پی) رونالڈینیو سیمت آٹھ شہرہ آفاق فٹ بالرز آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ انٹرنیشنل فٹبالرز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ کھلاڑیوں میں ڈیوڈ جیمز، جارج بوٹینگ، لوئس بووا، نکولس انیلکا، روبرٹ پائیرز، ربرٹو کارلوس، رونالڈینیو اور ریان گگز شامل ہیں۔ رونالڈینیو فرینڈز الیون پاکستان میں جلوے دکھائے گی۔ پہلا مقابلہ آٹھ جولائی کو کراچی میں ہو گا جبکہ نو جولائی کو دوسرے نمائشی میچ کی میزبانی لاہور کرے گا، جہاں ایک ٹیم کی کپتانی برازیل کے رونالڈینیو اور دوسری کی ویلز کے سپر اسٹار ریان گگز کریں گے۔