الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار،اسلام آباد ہائی کورٹ نے سمیر املک کو اپنے عہدے پر بحال کر دیا
Published on July 7, 2017 by admin ·(TOTAL VIEWS 498) No Comments
اسلام آباد(یوا ین پی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز لیگ کی رہنما سمیرا ملک کو چیئرپرسن ضلع کونسل خوشاب کے عہدے پر بحال کر دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے حلقے میں ضلع کونسل کا انتخاب دوبار ہ کرانے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے سمیرا ملک کو ضلع کونسل خوشاب کے عہدے پر بحال کر دیا ۔یوا ین پی کے مطابق سمیرا ملک نے حلقے میں دوبارہ انتخابات کرانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔یاد رہے الیکشن کمیشن نے ضلع کونسل خوشاب کے چیئرمین کا انتخاب کالعدم قرار دیا تھا جس پر سمیرا ملک نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے۔ سمیرا ملک نے الیکشن کمیشن میں اپنی کامیابی کے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی درخواست بھی دے رکھی تھی۔ سمیرا ملک ضلع کونسل خوشاب سے نواز لیگ کی ٹکٹ پر کامیاب ہوئی تھیں۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 92
Related
Weboy