لاہور(یو این پی) وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کوئی بھی قانون و آئین سے بالاتر نہیں ہے، وزیر اعظم نے سوچ سمجھ کر خود کو عدالت میں پیش کیا۔ وفاقی وزیر نے جے آئی ٹی پر بھی تحفظات کا اظہار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی میں ہونے والی باتیں میڈیا تک کیسے پہنچتی ہیں، منتخب وزیر اعظم کیلئے گارڈ فادر کا حوالہ درست نہیں۔ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ گاڈ فادر کے ایشو پر عدالت جا سکتے تھے مگر بدمزگی سے بچنے کے لیے ایسا نہیں کیا۔