کراچی: ملک بھر میں پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

Published on July 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 594)      No Comments


کراچی (یو این پی) آل پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے ترجمان معروف صدیقی کے مطابق مانگ میں مسلسل کمی کے سبب پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رحجان جاری ہے۔ ایک ہفتے کے دورن مرغی کا گوشت 60 روپے کمی سے 240 روپے کلو ہو گیا جبکہ زندہ مرغی 26 روپے کمی سے 144 روپے کلو ہو چکی ہے۔ لاہور میں زندہ مرغی 142 اور گوشت 235 روپے کلو کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے۔ اسکے علاوہ پشاور میں زندہ مرغی 148 اور گوشت 245 روپے کلو حساب سے بک رہا ہے۔ ملک بھر میں فی درجن انڈے97 روپے سے کم کر کے 93 روپے کر دیئے گئے ہیں۔ اسکے علاوہ فی درجن انڈے 4 روپے کمی سے 93 روپے درجن ہو گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog