لاہور(یو این پی)ترجمان پنجاب حکومت محمد احمد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ماضی میں احتساب کے نام پر مذموم مقاصد حاصل کیے گئے۔ کیا عمران خان کو تاریخ کا ادراک نہیں اور ان کی جانب سے اسلام آباد میں کاروبار زندگی معطل کرنا ٹھیک تھا۔ان کا کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان عدالتوں کا تمسخر اڑا رہے ہیں اور پاکستان کی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں لیکن ہم سیاسی درجہ حرارت نہیں بڑھانا چاہتے کیونکہ ہم بھی کہہ سکتے ہیں عمران خان کو جلسوں کیلئے غیر ملکی فنڈنگ ہوتی ہے اور وہ غیر ملکی طاقتوں کے آلہٰ کار ہیں۔عمران خان پانچ، پانچ کروڑ روپے کے اخراجات سے جلسے کرتے تھے ان کے پاس اتنے پیسے کہاں سے آئے وہ بھی قوم کو بتائیں۔ انہوں نے کہا اگر پاکستان کی سیاسی تاریخ دیکھی جائی تو انتقامات سے بھری ہوئی ہے۔ عمران خان بتائیں انکو کس نے 10ارب روپے کی پیشکش کی ہے۔ترجمان پنجاب حکومت محمد احمد خان نے کہا پاناما جے آئی ٹی میں وزیراعظم، مریم، حسن، حسین نواز پیش ہو چکے ہیں اور ہمیں پاکستان کی معزز عدالت سپریم کورٹ پر پورا اعتماد ہے لیکن جے آئی ٹی پر تحفظات ہیں۔